بھوپال: کاروباری گروپ پر چھاپوں میں 700 کروڑ کی ٹیکس چوری

0
The Indian Express

نئی دہلی : (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھوپال میں واقع ایک ممتاز کاروباری گروپ پر چھاپوں کے دوران700 کروڑ روپئے کی ٹیکس چوری،شیئر بازار کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور درج کمپنیوں سے منافع کی ہیراپھیری کے ثبوت ملے ہیں۔آمدنی پر ٹیکس چوری کی یہ رقم بڑھ بھی سکتی ہے کیونکہ جانچ ابھی جاری ہے۔

ہفتے کے روز محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ، “چھاپوں کے دوران ، یہ پتہ چلا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے نام پر متعدد کمپنیاں چلا رہے تھے،جن کا استعمال فرضی کرچوں کی بکنگ اور پیسوں کی ہیراپھیری کرنے کے لئے ہورہا تھا۔ کئی ملازمین جنہیں شیئر ہولڈر اور ڈائریکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے چھاپہ ماری کے دوران تسلیم کیا کہ ان کے نام سے چلائی جارہی کمپنیوں کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے آدھار کارڈ اور ڈیجیٹل دستخط کمپنیوں کو بھروسے میں دیئے تھے۔ کچھ رشتے پائے گئے ، جنہوں نے اپنی مرضی سے اور جان بوجھ کر کاغذ پر دستخط کئے تھے لیکن جن کمپنیوں کا ڈائرکٹر یا شیئرہولڈر بنایا گیا تھا انہیں ان کی تجارتی سرگرمیوں کی کوئی معلومات یا کنٹرول نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS