پٹنہ (ایس این بی) : سہارا گروپ کو یہ فخر اور امتیاز حاصل ہے کہ اس نے اردو صحافت میں نیا سنگ میل قائم کیا اورنہ صرف اس میدان میں حصہ لیا بلکہ اردو صحافت کو اس قوت اور سلیقہ مندی کے ساتھ اپنے قارئین کے سامنے پیش کیا کہ سہارا انڈیا اردو صحافت میں ایک معتبر نام بن گیا۔ قارئین نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا، بڑے بڑے صحافی، ادیب اور قلمکاروں نے اپنی معیاری اور سنجیدہ تحریروں کے لئے اس کے پلیٹ فارم پر لکھنا قبول کیا، سہارا گروپ سے وابستہ تمام عملہ نے اس کو ہر روز بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس طرح وہ قافلہ تیار ہوگیا جو آج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ یہ قافلہ روز افزوں اپنے مستقبل کو گزرے ہوئے کل سے بہتر بنانے میں مصروف عمل ہے۔ آج جب کہ بعض حلقوں میں صحافت کا استعمال کمزور طبقوں کے مسائل سے چشم پوشی اور اہل قوت و ثروت کی چاکری کے لئے کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے خود صحافت کی غیرجانبداری پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں، ایسے نامساعد حالات میں بھی سہارا گروپ یہ عزم رکھتا ہے کہ اس کا قلم ظلم کا دہانہ روکنے اور حق بات کو ایمان داری اور ذمہ داری کے ساتھ پیش کرنے میں کوتاہی سے کام نہیں لے گا تاکہ قارئین میں ایک متوازن فکر پیدا ہو سکے اور سماج انتشار کے بجائے اتحاد و یکجہتی کے اعلی انسانی قدروں کو پروان چڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر پائے۔اس کے لئے ہم بلاشبہ سہارا گروپ کے منیجنگ ورکر چیئرمین اورہم سب کے سرپرست عزت مآب سہارا شری کے مشکور ہیں، سہارا شری کی اْردو سے بے پناہ محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود وہ اْردو کو ہر حال میں نہ صرف جاری رکھنا چاہتے ہیں، بلکہ پوری آب و تاب کے ساتھ روزنامہ کو نمبر وَن بنائے رکھنے کیلئے ہر طرح کے تعاون کیلئے ہمیشہ تیا رہتے ہیں۔
اردو صحافت میں روزنامہ نے نیا سنگ میل قائم کیا: عبدالماجد نظامی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS