رونالڈو کی 17کروڑ کی کار حادثے کا شکار

0

پیرس(ایجنسیاں) : پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اسپین کے ایک جزیرہ میلورکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھی طرح سے وقفے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کے پری سیزن گیمز کے لیے برطانیہ واپسی سے قبل، رونالڈو کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ اس کی 17 کروڑ روپے کی سپر کار بگٹی ویرون میلورکا میں ایک گھر سے ٹکرا گئی۔گاڑی پرتگالی سپر اسٹار کا ایک ملازم چلارہا تھا۔ یہ واقع پیر کی صبح اس وقت ہوا جب رونالڈو اپنے اہل خانہ کے ساتھ سمندر کے کنارے خوشگوار چھٹیاں گزار رہے تھے۔ اس حادثے میں گاڑی کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بنیولا ٹاؤن ہال کی مقامی پولیس اور سول گارڈ کے افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کو کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن کار کے اگلے حصے کو کچھ شدید نقصان پہنچا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح


حادثے کے وقت گاڑی میں نہیں تھے۔ رونالڈو کا ایک ملازم کار چلا رہا تھا اور اس نے اپنا کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے وہ پیر کی صبح ایک گھر میں گھس گئی۔ کار میں سوار کسی شخص یا ڈرائیور کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
بگٹی ویرون ان متعدد سپر کاروں میں سے ایک ہے جس کی ملکیت کروڑوں میں ہے اور پرتگالی بین الاقوامی فٹبالر کی پسندیدہ کاروں میں ایک ہے۔ چھٹی گزارنے کے دوران اس کار کو جزیرے مالورکا بھیجی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ رونالڈو اس چھٹی پر 10 دن کے لیے گئے ہیں۔ سمندر کے کنارے جس ولا میں وہ ٹھہرے ہیں اس کا ایک رات کا کرایہ تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔ رونالڈو کے ساتھ ان کی ساتھی اور پانچ بچے بھی ہیں۔
37 سالہ کھلاڑی نے-22 2021 کے سیزن میں اپنے کیریئر میں دوسری بار مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور 37 میچوں میں 24 گول اسکور کرکے کلب کے ٹاپ اسکورر کی حیثیت سے اپنی مہم کا خاتمہ کیا، تاہم اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ رونالڈو اس کلب کو بھی چھوڑنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS