فحش حرکت کرنے والا ٹیچر گرفتار متاثرہ نابالغ طالب علم کو موبائل پر فحش فلم دکھلانے کا الزام

0

ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک ایسے ٹیوشن ٹیچر کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی نابالغ شاگردہ سے فحش حرکت کرنے سے قبل اسے موبائل پر فحش فلموں کے متعدد مناظر دکھلائے تھے اور اس کے بعد اس نے متاترہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی دادر پولیس نے ملزم کو کل رات گرفتار کرکے آج اسے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے پولیس تحویل میں دئے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم دادر نامی علاقے میں ایک نجی کوچنگ کلاس چلاتا ہے اور بدھ کے روز جب کلاس روم سے سبھی طلباء جا چکے تھے تب ملزم نے متذکرہ حرکت کی جس کے بعد لڑکی نے گھر جاکر اپنی والدہ کو تمام باتیں بتلائیں اس کے بعد دادر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی اور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS