سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی کی محبت میں پاگل انجینئرنگ کا طالب علم 

0

بھج: پاکستانی لڑکی کی محبت میں مبینہ طورپر پاگل مہاراشٹر کے ایک انجینئرنگ کے طالب علم کو گجرات کے کچھ ضلع میں سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے وقت بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پکڑ لیا ہے۔
پولیس کے ذرائع نے آج بتایا کہ مہاراشٹر کے عثمان آباد ضلع کے باشندہ ذیشان الدین سلیم الدیق صدیقی کو کل کھاوڑاعلاقہ میں کانڈوانڈ کے پاس سرحد کے نزدیک پکڑا گیا تھا۔ وہ موٹر سائکل سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے اپنے گھر سے نکلا تھا۔ اس کے رشتہ داروں نے پولیس میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
ابتدائی جانچ میں یہ سامنے آیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی پاکستانی لڑکی کے رابطہ میں تھا۔ اس نے فون پر اس سے باتیں بھی کی تھیں۔ وہ اس سے ملاقات کرنے کے لئے گھر سے نکلا تھا۔ کچھ دنوں سے وہ کچھ میں گھوم رہا تھا۔ مقامی لوگوں سے اس نے پاکستانی سرحد کا راستہ پوچھا تھا۔ بارش کی وجہ سے سرحدی کچھ کے رن علاقہ میں پانی اور کیچڑ ہونے کی وجہ سے اس کی موٹرسائکل ایک جگہ کیچڑ میں پھنس گئی تھی جس کے بعد وہ پیدل ہی سرحد کی طرف جارہا تھا۔ بی ایس ایف گشتی دستہ نے اسے پکڑ لیا۔ اس سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ میں پاکستانی خفیہ ایجنسی اور ہنی ٹریپ (یعنی خوبصورت لڑکیوں کے ذریعہ جاسوسی کے لئے ہندستانی لوگوں کو جال میں پھنسانے) کے اندیشہ کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS