اظہار الحسن
نئی دہلی ( ایس این بی) : کورونا انفیکشن کی بڑھتی رفتار کے مد نظر دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کو راجدھانی کے سبھی نجی دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ہے،حالانکہ جن دفاتر کو چھوٹ دی گئی ہے ،وہ کام کاج کرسکیں گے۔افسروں کو مزید سختی برتے جانے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسی طرح ضروری اور ایمر جنسی سروسز کو چھوٹ جاری رہے گی ۔
ڈی ڈی ایم اے نے اپنے حکم میں کہا کہ کورونگا کی رفتار بہت زیادہ ہے اور پازیٹوٹی شرح 23فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس لئے راجدھانی میں اضافی سختی برتنے کی ضرورت ہے،جن دفاتر اور ملازمین کو چھوٹ دی گئی ہے،وہ اپنا آئی کارڈ دکھا کر کام کاج کرسکیں گے ۔اس میں ضروری سروسز اور ایمر جنسی سروس میں لگے ملازمین، جج اور وکیل، بیرونی سفارتخانوں کے ملازم ،ڈاکٹر نرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف،ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن آنے جانے والے مسافر، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ملازم ،حاملہ خواتین، امتحان میں شامل ہونے والے طلبا شامل ہیں۔ساتھ ہی شادی تقریب میں شامل ہونے والے20 لوگوں کو بھی آمدرفت میں چھوٹ ملے گی۔اسی طرح پرائیوٹ بینک ،انشورنس ،میڈی کلیم کمپنیاں ،فارما (دوا ) کمپنیاں،آر بی آئی سے متعلق پیمنٹ سسٹم آپریٹر ،سبھی نان بینکنگ فائنانشیل کارپوریشن،سبھی مائکرو فائنانس ادارے ،وکیلوں کے دفاتر اور کورئیر سروس کو چھوٹ رہے گی۔
راجدھانی میں تمام پرائیویٹ دفاترکو بند کرنے کا حکم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS