ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ97ہزار نئے معاملے

0

نئی دہلی( یواین آئی)
 ملک میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 97,570 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں 81 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ صحت مند افراد ہونے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 36,24,197 ہوگئی ہے ۔وہیں ملک میں کورونا وائرس کے 97570کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 46,59,985 ہو گئی۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زائد ہونے سے ایکٹیو کیسز 14836سے بڑھ کر 9,58,316 ہوگئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1201اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 77,472 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.56 فیصد،شفایابی کی شرح 77.77 فیصد اور اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے ۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں کووڈ 19کے 10,136 ایکٹیو کیسز سے بڑھ کر متاثرین کی مجموعی تعداد 2,71,934 اور 442 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 28724 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 14,308 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 7,15,023 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔اسی عرصہ کے دوران آندھرا پردیش میں 1,147 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 96,191 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 4,779 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 4,46,716 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3,211 مریضوں کی کمی ہوئی ہے جس سے ریاست میں اب 98,345 سرگرم کیسز رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 7,067 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3,34,999 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران 1004 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ، جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 67321 اور جان لیوا وبا سے اب تک 4282اموات اور227442 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔
وہیں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک اور آندھرا پردیش سمیت 12 ریاستوں اورمرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کووڈ- 19 کی وبا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ کرناٹک میں سب سے زیادہ 3211 ، آندھرا پردیش میں 1147 ، تمل ناڈو میں 564 ، جھارکھنڈ میں 267 ، تلنگانہ میں 190 ، آسام میں 110 ، منی پور میں 100 ، اڈیشہ میں 79 ، بہار میں 79 ، تری پورہ میں 18 ، دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں 14 اور انڈمان نکوبار جزائر میں سات عدد فعال کیسز میں کمی آئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے روزانہ ریکارڈ ہونے والے نئے معاملوں کے درمیان ، اس کی روک تھام کے لئے مزید اسکریننگ پر مستقل زور دیا جارہا ہے اور 11 ستمبر کو ، ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 5کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کووڈ-19کے انفیکشن کی وجہ سے 1,201 افراد کی موت ہونے کے درمیان قومی اوسط کورونا اموات کی شرح 1.66 فیصد پر آگئی ہے ۔پورے ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 97,570لوگوں کے کورونا انفیکشن ہونے کی رپورٹ کے دوران اب تک سب سے زیادہ 81,533 کورونا انفیکشن کے صحتیاب ہونے سے قومی اوسط ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 77.77 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس کووڈ-19سے 2.84 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 9.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 2,84,81,413 افراد کو متاثراور 915,356 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64,43,743 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1,92,979 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS