دہلی پولیس کے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے سخت اقدامات کے باوجود دہلی پولیس میں مریصون کی تعداد بڑھتی نظر آرہی ہے۔ چاندنی محل علاقے سے تعلق رکھنے والے دہلی پولیس کے دو کانسٹیبل کو کوویڈ ۔19 ٹیسٹ میں مثبت پایا کیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے ساکیت کے ایک اسپتال بھیج دیا گیا اور ان کے اہل خانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو گھر میں ہی قرنطین رکھیں۔
ان کو چاندنی محل پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا ہھا، جہاں اب تک کم سے کم 52 افراد اس بیماری کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) سنجے بھاٹیا نے بتایا بدھ کو ان کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے مطابق وہ کوویڈ 19 مثبت ہیں۔ انہیں فوری طور پر مزید علاج کے لئے ساکیت کے میکس اسپتال بھیج دیا گیا۔
خیال رہے کہ ان دو سپاہیوں سے پہلے 2 اے ایس آئی اور ایک سپاہی بھی دہلی پولس میں کورونا پازیٹو پائے جا چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS