مہاراشٹر حکومت نے کیا شاہ رخ خان کا شکریہ ادا

    0

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے پیر کو مہاراشٹر میں  وبائی مرض کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے فرنٹ لائن میڈیکل عملے کو 25،000پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ(پی پی ای) کٹس عطیہ کی۔
    شاہ رخ خان کی اس فراخدلی کا تب پتا چلا جب مہاراشٹر کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر راجیش ٹوپے نے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا۔
    انہوں نے مزید ٹوئٹ کیا کہ’ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پہلی صف میں شامل طبی عملہ کی حفاظت کےلیے مدد قابل ستائش ہے‘۔
    وزیر صحت کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مشکل گھڑی میں وہ، تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’خود کی اور ساری انسانیت کی حفاظت کےلیے ہم سب ساتھ میں ہیں‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS