تمل ناڈو: چنئی سمیت 4اضلاع میں 19 سے 30 جون تک مکمل لاک ڈاؤن

0

ریاست تمل ناڈو میں ناول کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملاے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے آج دارالحکومت چنئی سمیت چار اضلاع میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا۔  ان چار اضلاع میان 19 سے 30 جون تک مکمل لاک ڈاون نافذ رہے گا۔  ان اضلاع میں چنئی ، کانچی پورم ، تیرووالور اور چینگلپیٹ شسمل ہیں۔  یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
اس سے قبل حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے نے کہا کہ صحت ماہرین کمیٹی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایڈاپاڈی کے پلانیسوامی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے ، نے آج چنئی میں لاک ڈاؤن کے لئے دی جانے والی نرمی کو سخت کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ 
خیال رہے کہ اتوار کو ، 1،974 نئے کووڈ 19 معاملے درج ہونے کے ساتھ ، تمل ناڈو میں مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 44،661 تک پہنچ گئی۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 435 افراد  اس انفیکشن سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ کل معاملات میں سے ، 19،676 ایکٹوکیسز ہیں جب کہ 24،547 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS