کرونا وائرس: وزیراعظم مودی کی سونیا گاندھی سمیت اپوزیشن لیڈران سے بات چیت

0

ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس وبا کا قہر جاری ہے۔ اس درمیان حکومت اس سے  بچاو کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کر رہی ہے۔ان کوششوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق صدر پرنب مکھرجی اور پرتیبھا پاٹل کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوی گوڑا سمیت کئی لیڈران سے بات چیت
ان لیڈران میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، سماجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو،  ملایم سنگھ یادو، ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن، ادیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنایک اور شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل شامل ہیں۔
وزیراعظم مودی نے ان سے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات پر تفصیل سے بات چیت کی۔

اس دوران کورونا کے انفیکشن کے حالات اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں پر خاص طور پر بات ہوئی۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ دنوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں میں تیزی آئی ہے اور حکومت اس انفیکشن کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
مودی نے اس موقع پر ملک کے عوام سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے آج رات نو بجے اپنے گھروں کی بجلی بند کر کے اپنی بالکنی میں چراغ جلاکر ملک کی عوام سے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS