ئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات نے ایک مرتبہ ریاستوں کی تشویشات میں اضافہ کردیا ہے۔مہاراشٹر ، پنجاب ، کیرالہ ، مدھیہ پردیش ، گجرات ، ہریانہ اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں یہ بحران گہرا ہوتا جارہا ہے۔ صرف یہی نہیں، کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے ساتھ ہی پابندیوںکے دن بھی واپس آ گئے ہیں۔ اب تک ملک کے 25 اضلاع میں نائٹ کرفیو یا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں، اگر حالات بہتر نہیں ہوئے توکچھ دوسرے شہروں میں بھی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔وہیں آج سے پنجاب کے ضلع روپ نگر میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ رات کا یہ کرفیو صبح 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اگلے حکم تک جاری رہے گا۔ اطلاع کے مطابق پنجاب کے لدھیانہ ، پٹیالہ ، موہالی ، فتح گڑھ صاحب ، جالندھر ، نوان شہر ، کپورتھلہ ، ہوشیار پور اور روپ نگر میں نائٹ کرفیو کا اگلے احکامات تک اعلان کیا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں کورونا کے 1,475 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پنجاب ملک کی ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں روزانہ ایک ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے کیسزسامنے آرہے ہیں۔
وہیںگجرات حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 17 سے 31 مارچ تک ریاست کے 4 میٹرو شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ جن 4 شہروں میں یہ رات کے کرفیو نافذ کیے جائیں گے، ان میں احمد آباد ، ودودرا ، سورت اور راج کوٹ کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر بھوپال اور اندور میں نائٹ کرفیو کا بھی اعلان کیا ہے۔ اگلے احکامات تک 17 مارچ سے دونوں شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ریاستی حکومت نے جبل پور ، گوالیار، اْجین ، رتلام ، برہان پور ، چھندواڑہ ، بیتول ، خارگن کے بازاروں پر بھی کچھ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہاں رات 10 بجے کے بعد کسی مارکیٹ کو کھولنے کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔دوسری طرف مہاراشٹرا حکومت گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل انتباہ کر رہی ہے کہ اگرحالات ٹھیک نہیں ہوئے تو پوری ریاست میں ہی لاک ڈائون لگ سکتا ہے۔ اب تک ریاست کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن سمیت نائٹ کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ ناگپور میں ، حکومت نے 15 سے 21 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پونے میں اسکولوں اور کالجوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع ناسک میں شام 7 بجے سے صبح7 بجے تک نائٹ کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں پیر کو ہی لاتور میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ضلع پربھنی میں 2 روزہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ خدشہ ہے کہ یہ اس ہفتے بھی ایسا کیا جا سکتاہے۔اس کے علاوہ ناندیڑ میں 12 سے 21 مارچ تک نائٹ کرفیو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع رائے آباد کے ضلع پنویل شہر میں 12 سے 22 مارچ تک رات کا کرفیورہے گا۔ جل گاؤں ڈسٹرکٹ میں 12 سے 14 مارچ تک جنتا کرفیو نافذ تھا۔ 8 سے 15 مارچ تک واشم ضلع میں بھی نائٹ کرفیو نافذ تھا۔ اس کے علاوہ ہفتہ کی شام 5 بجے سے پیر کی صبح 9 بجے تک 38 گھنٹوں کا کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔ ضلع ڈھول میں 14 مارچ سے 17 مارچ تک نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار مارکیٹوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا کی نئی لہر کا قہر،ملک کے کئی شہروں میں نائٹ کرفیو کا اعلان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS