کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے گزشتہ دو دنوں سے مسلسل پانچ ہزار معاملات کا اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی یہی رفتار رہی تو اگلے 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے آج صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی چار ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو اور دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5242 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 96،169 ہو گئی ہے. اسی مدت میں 157 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3029 ہو گئی۔