ممبئی، (یو این آئی) ممبئی، مہاراشٹر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے ) مقدمات کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو گردے کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی ہے ۔عدالت نے گزشتہ ماہ نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما ملک کو اس طرح کے ٹیسٹ (گردے کا اسکین) کرانے کی اجازت دی تھی، لیکن اس وقت یہ نہیں ہو سکا کیونکہ وہ اس وقت بخار اور دیگر صحت کے مسائل میں مبتلا تھے ۔خصوصی عدالت کے جج آر این روکاڈے نے منگل کو ملک کی اس درخواست کو قبول کر لیا جس میں اسکین کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ آرڈر کی ایک کاپی بدھ کو دستیاب کرائی گئی۔ملک کو ای ڈی نے 23فروری کو گرفتار کیا تھا، انہیں پہلے اس بیماری کی وجہ سے حکومت کے زیر انتظام جے جے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا، بعد میں اسے کرلا کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
نواب ملک کو طبی معائنہ کرانے کی اجازت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS