مودی حکومت کے سات سال میں برباد ہو گیا ملک : کانگریس

0

نئی دہلی: ( یواین آئی) کانگریس نے مودی سرکار کے دو سال پورے ہونے پر اس کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کو ہندوستان کے لئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سات برسوں میں ملک کو برباد کیا ہے اور عوام ان کی ناکامیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔
کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت کی دوسری مدتِ کار کے دوسال مکمل ہونے پر جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا مودی حکومت کے سات برس میں ’ ارتھ ویوستھا گرت ویوستھا ‘ بن گئی ہے ۔ گذشتہ سات دہائیوں میں ملک نے جو ترقی کی تھی مودی حکومت نے اسے سات برسوں میں تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے نہ صرف معیشت کو ہی تباہ کیا ہے بلکہ بے روزگاری میں بھی بے کافی اضافہ ہوا ہے اور بے روز گاری 45 برسوں میں ملک کی اعلی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں مہنگائی عروج کو پہنچ گئی ہے ۔ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اور اس نےچاروں طرف افراتفری پیدا کر دی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔ پٹرول 100 لیٹر اور سرسوں کا تیل 200 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ سنہ 2014 میں جب مودی حکومت برسر اقتدار آئی تھی ، تو پٹرول تقریبا 71 روپے اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا تھا ، لیکن آج پٹرول 102 روپے اور ڈیزل 94 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔
کانگریس کے ترجمان نے کسانوں کے معاملے پر بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ یہ حکومت تکبرکرنے والی ہے اور ملک کے کسانوں پر بھی حملہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا کہ مسٹر مودی کسان کو اس کی فصل پر لاگت کا 50 منافع دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے، لیکن حکومت بننے کے بعد ، انہوں نے کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے ان پر حملہ کیا اور کسان مخالف قوانین کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS