نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں ہماری عزت و وقار میں کمی آرہی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کی حکمت عملی ہی نہیں ہے ۔
راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا،’’ ہندستان کی عالمی حکمت عملی واضح نہیں ہے ۔ہماری طاقت اور عزت ووقار کم ہو رہاہے اور مرکزی حکومت کو پتہ ہی نہیں ہے کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے ۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ چاہ بہار ریل پروجکٹ میں پیسہ دینے میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے ایران نےہندستان کو اس سے باہر کردیاہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS