لکھنؤ (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر انہیں ’جناح کا پیروکار‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’جناح کے پیروکار‘کو ریاست کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہیں۔یوگی نے جمعرات کو جیور واقع نوئیڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں پر مغربی اترپردیش کا ماحول خراب کرنے کا الزام لگایا۔ اس دوران یوگی نے 700سے زیادہ ان کسانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایئر پورٹ کیلئے اپنی زمین بارضا و رغبت حکومت کو دے دی تھی۔یوگی نے ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ مغربی اترپردیش کے کسانوں نے کبھی گنے کی مٹھا س برھانے کا کام کیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے گنے کی مٹھاس کو کڑواہٹ میں تبدیل کردیا تھا۔ یہ وہی لوگ تھے جو آج جناح کے پیروکار بنے ہوئے ہیں۔ جنہیں یہاں کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہے ۔آج ایک نیا باب شامل ہوا ہے کہ یہ ریاست کے لوگ گنے کی مٹھاس کو نئی اڑان فراہم کرتے ہیں یا جناح کے پیروکاروں سے پھر فسادات کروانے کی شرارت کروائیں گے ۔
جناح کے پیرو کاروں کوعوام سبق سکھائیں گے:یوگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS