ہندوستان میں کورونامتاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ

0

نئی دہلی: ملک میں کورناوائرس کے نئے کیسز میں روز افزوں اضافے کے ساتھ ،متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 اموات کے ساتھ 6348 تک جا پہنچی ہے۔ 
جمعہ کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ،9851 نئے
کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2،26،770 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں 273 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے
1،10،960 فعال کیسز ہیں جبکہ 109462 افراد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2933 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور 123 افراد کی موت
ہوئی ہے،جس کے ساتھ ریاست میں اس وبا  سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77،793 ہوگئی ہے اوراس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد
2710 ہوگئی ہے۔اس عرصے کے دوران،ریاست میں 1352 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں،اس طرح شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33،368ہوگئی
ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے،جہاں متاثرین کی تعداد 27256 ہوچکی ہے اور 220 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
جب کہ علاج کے بعد 14902 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
کرونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ متاثرین  کی تعداد کے لحاظ سے دہلی ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی
میں 25004 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 650 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ علاج کے بعد 9898 مریض اسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں۔
دہلی کے بعد  کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 18584 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1155 افراد اپنی
زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ 12667 افراد اس وبا سے ٹھیک ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
راجستھان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ اپنے شباب پر ہے اور متاثرین کی تعداد 9862 تک جا پہنچی ہے اور 213 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 7104 افراد
مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں 8762 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 377  ہلاک  جب کہ 5637 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ  ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں،اب تک 9237 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور245 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ
اس وبا سے 5439 افرادصحتیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 6876 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 355 افراد ہلاک اور 2768 افراد ٹھیک
ہوچکے ہیں۔
جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش اور کرناٹک میں 4223 اور 4320 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان  دونوں ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد بالترتیب 71 اور
57 ہے۔مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 3142 ہوگئی ہے اور 35 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس وبا کی زد میں آنے سے پنجاب میں 47 ،بہار میں 29 ،ہریانہ میں 24 ،کیرالہ  میں 14 ،اتراکھنڈ میں 10 ،اوڈیشہ میں سات ،جھارکھنڈ میں چھ ،ہماچل پردیش،چنڈی گڑھ میں ،آسام میں چار چار،
چھتیس گڑھ میں دو اور لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS