کرونا وائرس جس کو دنیا بھر میں وبائی مرض قرار دیا گیا ہے ، ہندوستان میں بھی اس نے تباہی مچا دی ہے۔ کرونا کے سبب ملک میں 50 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں، کرونا وائرس کے 1965 واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر لوگوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ، بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ ہر فرد کسی نہ کسی طرح سے لوگوں کو کرونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے بیدار کرتا نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں 97 سالہ تجربہ کار اداکار دلیپ کمار نے کرونا پر ایک نظم لکھی ہے جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
اپنے آفیشل ٹویٹر پر دلیپ کمار نے لکھا – 'میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ۔ 19 وبائی مرض کے دوران گھر پر ہی رہیں'۔ اس کے ساتھ ہی اشعار کی کچھ سطریں بھی تحریر کی ہیں جو کچھ اس طرح ہیں – 'دوا بھی دعا بھی ، اوروں سے فاصلہ بھی ، غریب کی خدمت ، کمزور کی سیوا بھی …'۔ دلیپ کمار نے کچھ اس طرح کم ہی لفظوں میں سبھی کو محتاط رہنے، دعا کرنے ، حفاظت رکھنے اور ضرورت مندوں کی مدد کا سبق دے دیا ہے۔ ان کی شاعری کی ان لائنوں کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ان کے اس ٹویٹر پوسٹ پر کافی رد عمل اور ری ٹویٹ مل رہے ہیں۔
کرونا وائرس کو لے کر دلیپ کمار ہوئے فکرمند، بیداری کے لئے لکھی نظم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS