کرونا وائرس وبا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر میں خوف ہے اور اب تک اس وائرس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہوئے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا_ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کے حکم کے بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی ان کے اس اقدام کی تعریف کی اور وہ لوگوں کو مستقل مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اس لاک ڈاؤن پر عمل کریں اور گھر میں رہ کر کورونا کو شکست دیں۔ صدی کے عظیم ہیرو امیتابھ بچن سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو اس وائرس کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہے ہیں
امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ لوگوں کو کورونا سے محتاط رہنے کے لئے پھر سے آگاہ کیا ہے۔ بگ بی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، "خبردار! گھر میں ہی رہو ، باہر نہ نکلو! اس کمبخت 'کورونا' کو الٹا مت پڑنے دیجئے! نہیں نہیں … آپ میری بات نہیں سمجھ رہے ہیں! 'کورونا' کو الٹا پڑھئے۔" … ہو جائے گا … 'ناروکو'! امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ کو بہت سارے لوگوں نے لائک اور شیئر کیا ہے۔
امیتابھ نے ایک اور ٹویٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک ڈاکٹر زمین کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس ٹویٹ میں لکھا ، ساری دنیا کا بوجھ ہم اٹھاتے ہیں … فلم 'قلی' سے میرا گانا …