جرمنی میں کورونا وائرس  سے ایک دن میں 147 ہلاکتیں

    0

    برلن : جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی  وبا کوروناوائرس (كووڈ -19)  سے 147 افراد ہلاک، ساتھ ہی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7،369 تک پہنچ گئی ۔رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے ہفتہ کو بتایا کہ جرمنی میں 1251 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد 168،551 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں اس وبا کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 141،000 سے زیادہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان تمام مریضوں کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔واضح رہےکہ عالمی ادارۂ صحت نے کوروناوائرس کو 11 مارچ کو وبا قراردے دیا تھا ۔امریکہ کی جان ہاپکنزیونیورسٹی کے سائنس اورانجینئرنگ سینٹر(سي ایس ایس سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 38 لاکھ سے زائد کیسزدرج کئے گئے ہیں اور دو لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS