چین :ہندستانی سفارتخانہ نے تیسری ہاٹ لائن سروس شروع کی

0

نئی دہلی :کورونا وائرس کے مدنظر چین میں ہندستانی سفارتخانہ نے ملک کے شہریوں کی مددکےلیے تیسری ہاٹ لائن سروس شروع کی ہے ۔ بیجنگ واقع ہندستانی سفارتخانہ نے اتوار کو ٹوئیٹ کر کےیہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تیسری ہاٹ لائن سروس شروع کردی گئی ہے ۔پہلے سے چل رہی دوہاٹ لائن سروسز پر پچھلے دودنوں میں 600سے زیادہ کال درج ہوچکی ہیں ۔ تیسری ہاٹ لائن سروس کا نمبر8618610952903+ہے ۔پ ہلے سے کام کرہی دوہاٹ لائن کے نمبر ہیں 618612083629+اور 6818612083617+۔تینوں ہاٹ لائن خدمات دن ورات ساتوں دن کام کرتی رہیں گی ۔ 
 ہندستانی سفارتخانہ نے  یہ بھی بتایاکہ وائرس انفکشن کے مدنظر اسکے ملازمین ووہان شہر اور ہوبیئ کے آس پاس رہنے والے ہندستانی شہریوں اور خاص طور طلبا کے رابطہ میں ہے ۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ لوگوں کوراحت پہنچانے کے لیے  چینی افسران کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS