نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 526 مریضوں کی موت ہوئیں،ان میں سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئی ہیں۔
اس دوران مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے باعث جہاں 111 مریضوں کی موت ہوئی وہیں دہلی میں 82 افراد کی اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 35551 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.34 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 89.73 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 526 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 138648 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے تقریباً 4. 4.22 لاکھ فعال معاملے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS