کورونا وائرس ٹیسٹ صرف غریبوں کے لئے مفت: سپریم کورٹ

0

کورونا وائرس کے لئے مفت ٹیسٹ صرف غریب لوگوں کے لئے ہی دستیاب ہوگا ، سپریم کورٹ نے آج کہا کہ حکومت اس پر فیصلہ کرے کہ یہ فائدہ کس کو حاصل ہونا چاہئے۔ عدالت نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ کووڈ-19 کے لئے مفت ٹیسٹ سب کے لئے دستیاب ہونا چاہئے ، نیجی لیبٹریوں کے یہ کہتے ہوئے کہ وہ ایسا کرنے کے قابل نہیں ہیں اس کے بعد کورٹ نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔
 آج اپنے حکم میں  عدالت نے کہا کہ کووڈ-19کی مفت جانچ  حکومت کی جاری کردہ اسکیم "آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کے تحت اہل افراد کو دستیاب ہوگی۔  اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کے کسی بھی دوسرے زمرے کو بھی اس کا فائدہ ہوگا۔ 
مرکز اور وزارت صحت فیصلہ کریں گے کہ کمزور طبقات میں کن لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔  ججوں نے کہا کہ حکومت ایک ہفتے میں یہ اس پر فیصلہ کرے اور عدالت کو آگاہ کرے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS