نئی دہلی ، 5 اگست (یو این آئی) عالمی وبائی کورونا وائرس کے یومیہ کیسز ملک میں ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 44،643 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 56 ہزار 777 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 41 ہزار 95 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ہلاکت خیز وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،10،15،844 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3038 سے بڑھ کر چارلاکھ 14 ہزار 114 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 464 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 26 ہزار 754 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 57 لاکھ 97 ہزار 808 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 49 کروڑ 53 لاکھ 27 ہزار 595 افراد کو کورونا کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.30 فیصد ، صحت یابی کی شرح 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔
کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ پھر شروع ،44 ہزار سے زائد نئے مریض
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS