کورونا متاثرین کو دفنانے سے انکار نہیں کرسکتے: وقف بورڈ

0

بنگلورو: کرناٹک وقف بورڈ نے جمعہ کو واضح کیا کہ کورونا وائرس سے مرنے والے مسلمانوں کو کسی بھی وجہ سے دفنانے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔بورڈ نے تمام گورننگ کمیٹیوں،متولی اورانتظامی حکام کے پاس رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ تنظیموں کے لئے آج اس سلسلہ میں ہدایت جاری کی۔
ہدایت کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات کے لئے حکومت کی طرف سے مقررنوڈل افسر کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ریاستی
وقف بورڈ کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر اصلاح الدین گدیال نے کہاکہ اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی پریشانی یا رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی
جائے گی۔
 اصلاح الدین نے کہاکہ وقف حکام اور ضلع وقف مشا ورتی کمیٹیوں کو ہدایت کو نافذ کرنے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ یقینی بنانے کے لئے ریاست کے تمام قبرستانوں کی کمیٹیوں کو ایک سرکلر دیئے جانے کی ہدایت دی۔
خیال رہے کہ کچھ گاوں والے انفیکشن پھیلنے کے ڈر سے اپنے گاووں میں آخری رسومات کی مخالفت کررہے ہیں۔ حال ہی میں کچھ گاوں والے مخالفت میں کھڑے گئے
تھے جس کے بعد پولیس وانتظامیہ کو مداخلت کرکے انہیں سمجھانا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS