کورونا کی صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے

0

ری نگر: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اگر ہم نے کورونا وائرس سے بچائو کے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز سامنے آتے ہیں ان میں سے 50 فیصد متاثرین کا تعلق سری نگر شہر سے ہوتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں اتوار کو یہاں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقدہ ‘پیڈل فار پیس’ سائیکل ریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں اس وقت کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز آتے ہیں ان میں سے 50 فیصد متاثرین کا تعلق سری نگر شہر سے ہوتا ہے۔ یہاں سری نگر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ میں ان سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ ویکسینیشن مہم میں اپنا تعاون دیں’۔ انہوں نے کہا: ‘اگر ہم نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے اور ہمیں پابندیاں لگانی پڑیں گی’۔
منوج سنہا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عمل کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘آپ سبھی لوگ پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں۔ میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور دیگر لوگوں سے بھی اپیل کریں کہ وہ بھی کورونا سے بچنے کے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہوگی’۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS