کورونا کا اصل مقام کہیں اور، پھیلا ووہان میں: روسی ماہرین

    0

    بیجنگ: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی ماہرین کی ٹیم میں شامل روس کے ولادیمیر ڈیڈکوف نے کہا ہے کہ ووہان کے سی فوڈ بازار میں کورونا کے پھیلنے کے حالات پائے جاتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس کی ابتدا یہیں سے ہوئی ہے۔
    ووہان کا ہوانن بازار کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد یکم جنوری 2020 کو بند کردیا گیا تھا۔ اس بازار میں سبزی کے ساتھ سمندری اور مختلف طرح کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے۔ شروع میں کورونا سے  متاثر ہونے والے لوگ بھی اسی بازار میں کام کرتے تھے۔ سائنس داں اگرچہ ابھی بھی کورونا وائرس پھیلے کے بارے میں ایک واضح نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
    ڈیڈکوف نے کہا کہ’’ہم نے ووہان کا بازار دیکھا اور میں چین کے صفائی ستھرائی کے ضابطوں سے بہت  زیادہ واقف نہیں ہوں لیکن اسے دیکھنے کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ بازار یقینی طور پر بالکل صحیح نہیں ہے ۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کورونا وائرس ووہان سے ہی پھیلا ہو۔ شاید وائرس دوسری جگہ پیدا ہوا ہو لیکن ووہان میں کورونا کے پھیلاؤ کے سبھی حالات موجود ہیں اس لئے یہ یہاں پھیلا‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS