اس سال کے آخر تک کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی: امریکی صدر

    0

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک میں اس سال کے آخر تک کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی ۔ 
    ٹرمپ نے اتوار کو فاکس نیوز ورچیول ٹاؤن ہال میں میٹنگ میں کہا’’ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس سال کے آخر تک ایک ویکسین ہوگی" ۔ 
    کورونا وائرس کے انفیکشن کے لئے ویکسین کی تلاش پوری دنیا میں پہلے ہی تیزی سے جاری ہے۔ یوروپی یونین نے وبائی امراض کے لئے ایک ویکسین اور علاج تلاش کرنے کے لئے 8 بلین جمع کرنے کے ابتدائی عہد کے ساتھ ایک بین الاقوامی طبی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اپریل کے آخر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے پر دنیا بھر میں ہر شخص کے لئے دستیاب ہونی چاہئے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے كورونا ریسورس سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 3.5 لاکھ سے زائد معاملے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 247100 سے زائد ہے اور 10 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں اس وبا کے سب سے زائد 1156900 معاملے سامنے آئے ہیں اور 67450 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ انگلینڈ میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کا تجربہ شروع کیا ۔ روسی وائرلوجی ریسرچ سینٹر ویكیٹر کے سربراہ رینٹ مسیوکوو نے اپریل کے شروع میں کہا کہ روس میں کورونا وائرس ویکسین ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ جون میں شروع ہوگا ۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS