نئی دہلی،13 ستمبر( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے وباء کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 78 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد کو شمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94،372 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 47،54،357 تک پہنچ گئی اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد 1،114 سے بڑھ کر 78،586 ہوگئی۔ کرونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 78،399 سے بڑھ کر 37،02،596 ہوگئی۔
شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کیسز کے زیادہ مریض ہونے سے یہ 14،859 سے بڑھ کر 9،73،175 ہوگئے ہیں۔ ملک کی صرف 11 ریاستوں اورمرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں ہی فعال کیسز کم ہوئے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ تامل ناڈو میں 808 اور بہار میں 794 مریض کم ہوئے ہیں۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.47 فیصد،شفایابی کی شرح 77.88 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.65 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز،1114ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS