نئی دہلی:دنیا بھر میں عالمی وباکورونا وائرس’کووڈ 19‘کاقہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 11182576 جب کہ ہلاکتوں کی
تعداد 528409 ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنزیونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے
متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 82 ہزار 576 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 28 ہزار 409 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 61 ہزار 644 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اوراپنے اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے
58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 62 لاکھ 92 ہزار 523 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ
ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 101 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جب کہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ
90 ہزار 588 ہو چکی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے 15 لاکھ 22 ہزار 999 مریض اسپتالوں،قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،جن میں سے 15 ہزار 928
کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 12 لاکھ 35 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار
341 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 63 ہزار254 زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 859 ہو گئیں جب کہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 883 ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورو وائرس کے 22721 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 649889 ہوگئی ہے۔
اسی مدت کے دوران 444افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18669 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 236901 فعال کیسز موجود ہیں اور
اب تک 394319 افراد اس وباء سے شفایاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر
ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 625 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 385 ہو گئیں۔
پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 226 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جب کہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 95 ہزار 599 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا
وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار51 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 89 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44
ہزار 131 ہوگئی جب کہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 276 ہو چکی ہے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 29 ہزار 843 ہو گئی
کورونا کے کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 251 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 833 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل
کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 184 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 260 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 35
ہزار 429 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 802 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار
801 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا
مریض سامنے آتے ہیں جب کہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں ہوا ہے۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 545 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو چکی ہے، جبکہ اس جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی کل تعداد 4 ہزار 619 تک جا پہنچی
ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس : متاثرین 11182576، ہلاکتیں 528409
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS