نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وباء سے 255 مریضوں کی موت ہوگئی ،جب کہ ایک دن پہلے یہ تعداد 104 تھی۔ مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 4,194 کیسز سامنے آئے ہیں اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 4.29 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 6,208 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.24 کروڑ ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ایکٹوکیسز2,269 کم ہونے سے ان کی تعداد 42,219 رہ گئی ہے۔ وہیں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5.15 لاکھ ہو گئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98.70 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹوکیسز کی شرح 0.10 فیصد رہ گئی ہے جب کہ اس وقت شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 856 کم ہونے کے بعد تعداد کم ہو کر 11,840 رہ گئی ہے۔ وہیں 2,055 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 64,39,421 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 66,689 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 46 کم ہو کر 6,966 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 494 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,19,594 ہوگئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 143749 تک پہنچ گئی ہے۔ تمل ناڈو میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 227 کم ہو کر 1,676 رہ گئے ہیں۔ وہیں 354 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحیاب ہونے والوں کی کل تعداد 34,11,899 ہو گئی ہے جب کہ دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 38,023 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 کم ہوکر 2,884 رہ گئی ہے۔ اس دوران 301 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر39 لاکھ 428 ہو گئی ۔ وہیں ریاست میں مزید سات مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40013 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS