نئی دہلی:دہلی کے رام منوہر لوہیا(آر ایم ایل)اسپتال میں چین سے آئے 5لوگوں کو کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے کے شبہ میں جمعہ
کو داخل کرایا گیا ہے۔ آر ایم اےایل میں فی الحال6 لوگوں کو نگرانی میں رکھاگیا ہے، جن میں سے 5 نئے مریض ہیں،جبکہ ایک کی
رپورٹ کا انتظار ہے۔ داخل کرائے گئے مریضوں میں سے2 حال ہی میں چین کے سفر پر گئےتھے،جبکہ دیگر3 کئی برسوں سے
چین میں رہ رہے تھے، اور اسی مہینے واپس لوٹےتھے۔ مریضوں میں ایک خاتون ہے اور باقی4 مرد ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جانچ کےلئے سبھی مریضوں کے نمونے بھیج دئےگئے ہیں، اور ان کی رپورٹ کا انتظار کیاجارہاہے۔ پہلے
27جنوری کو 3 مریضوں کو کورونا وائرس سے شبہ کی وجہ سے آر ایم ایل میں داخل کرایاگیا تھا، جن میں سے کوئی اس وائرس
سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے 15جنوری کے بعد چین سے آئے ہر شخص کی
صحت کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے اور چین کے سفر سے آئے لوگوں کو 14دن تک اپنےگھر میں ہی رہنے کیلئے کہا ہے۔
کورونا وائرس انفیکشن کے شبہ میں 5مریض آر ایم ایل میں داخل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS