واشنگٹن:امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘کے 31،905 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران 3857 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 36،997 ہو گئی ہے اور مجموعی 7،01475 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔
عالمی ادارۂ صحت 11 مارچ کو كووڈ -19 کو وبا قرار دے چکا ہے ۔ دنیا بھر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں
جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 154000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS