مدھیہ پردیش اسمبلی سے قبل سبھی ارکان کی کورونا جانچ لازمی،شیوراج سنگھ رپورٹ نیگیٹیو

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی کے پیر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس سے ایک دن قبل آج یہاں وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا اور ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔
    وزیراعلی کے دفتر کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ’مدھیہ پردیش اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل سبھی ارکان کی کورونا جانچ لازمی طور پر جانچ کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسی انتظام کے تحت وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج صبح اپنی رہائش گاہ پر کورونا ٹسٹ کرایا،جس کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ اس سے قبل کل اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما اور چیف سکریٹری اے پی سنگھ نئ بھی کورونا جانچ کرائی،انکی رپورٹ بھی نیگیٹیو آنے کی اطلاع ہے‘۔
    پیر سے سروع ہونے والے تین روزہ اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی 230 ارکان میں سے سبھی ارکان کو گزشتہ تین روز کے دوران کورونا جانچ کرانا ضروری کیا گیا ہے۔ رپورٹ نیگیٹیو ہونے پر ہی ارکان کو ایوان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اسمبلی کے ہر ملازمی کی کورونا جانچ بھی کرائی جارہی ہے، اگرچہ ان میں سے کچھ ملازمین کورونا متاثر پائے گئے ہں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS