نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے سبب سب سے زیادہ اموات کی شرح نے گجرات ماڈل کی پول کھولی ہے۔
گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی حکومت والے گجرات اور کانگریس اور اتحادی پارٹیوں کی حکومت والی چھ ریاستوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار پیشس کرتے ہوئے کہا کہ ان سات ریاستوں میں سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئی ہیں، جس سے مودی کے گجرات ماڈل کی اہلیت ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا ’’کووڈ۔ 19 کی شرح اموات ۔ گجرات 6.25 فیصد، مہاراشٹر 3.73 فیصد، راجستھان 2.32 فیصد، پنجاب 2.17 فیصد، پڈوچیری 1.98 فیصد، جھارکھنڈ 0.5 فیصد، چھتیس گڑھ 0.35 فیصد۔ گجرات ماڈل کی قلعی کھل گئی ہے‘‘۔
کورونا نے گجرات ماڈل کی اصلیت ثابت کی: راہل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS