ہندوستان میں24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 28 افرادجاں بحق

0

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 521129 ہو گئی۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 397 کم ہو کر 14307 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1225 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 43024440 ہوگئی وہیں 1594 مریضوں کی صحت یابی کے بعد انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 42489004ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 28 افراد کی موت کے بعد اموات کی کل تعداد 521129 ہو گئی ۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں، ایکٹو کیسز میں 145 کی کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 4242 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 562 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6460147 اور اموات کی 67865 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں فعال معاملات 71 بڑھ کر 1627 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 105 مریضوں کی صحت یابی کےبعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3903756 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40053 ہو گئی ہے۔
آسام میں اس عرصے کے دوران، فعال کیسوں کی تعداد کم ہو کر 1354 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 716203 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 6639 پر مستحکم ہے۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں 53 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 1048 رہ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 152 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 222628 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کا اعدادوشمار 684 پر مستحکم ہے۔
مہاراشٹر میں اس دوران 21 فعال کیسز کم ہونے کے ساتھ ان کی تعداد 939 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 138 افراد کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7725120 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 147782 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران فعال کیسز 29کم ہو کر 636 رہ گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21197 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں 1995482 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 493 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 429055 لوگ اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔ اموات کا اعدادوشمار7691 پر مستحکم ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز پانچ بڑھ کر 462 ہو گئے ہیں، جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔ 786680 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
قومی راجدھانی دہلی میں اس عرصے کے دوران، کورونا کے ایکٹیو کیسز 16 بڑھ کر 459 ہو گئے ہیں، جب کہ مزید 106 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1838246 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں مرنے والوں کی تعداد 26151 ہے۔
اوڈیشہ میں کورونا کے 453 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1278035 اورہلاکتوں کی 9120 تک پہنچ گئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا کے 17 ایکٹو کیسز کم ہو کر 354 پر آ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2046824 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 23495 ہے۔ تمل ناڈو میں 17 ایکٹو کیسز کی کمی کے بعد اب ان کی تعداد کم ہو کر 322 ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر 3414443 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 38025 پربرقرارہے۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 288 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2304506 ہو گئی ہے۔ اموات کا اعدادوشمار 14730 پر مستحکم ہے۔ راجستھان میں کورونا کیسز 1 بڑھ کر 250 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1273164اورہلاکتوں کی 9552 ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کم ہو کر 145 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1030218 ہو گئی ہے۔ یہاں 10734 افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسز کم ہو کر 126 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 741238 ہو گئی ہے۔ اموات کی تعداد 17741 پر مستحکم ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 122 رہ گئے ہیں اور اب تک 1212829 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10942 ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS