نئی دہلی;انڈین ایکزی بیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ای آئی اے) نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورت میں اس صنعت کے لئے معاشی امدادی پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔
انڈین ایکزی بیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ای آئی اے) کے صدر ایس بالاسبرامنیم نے کہا ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) نے انڈین ایکزی
بیشن انڈسٹری کو بری طرح سے متاثر کیا ہے اورگزشتہ کچھ ہفتوں میں ہونے والے نوے سے زیادہ پروگرام یا تو ٹال دیئے گئے ہیں یا رد کردیئے گئے ہیں۔ اس
سے صنعت کو تقریبا 3,570 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔
بالا سبرامنیم نے کہا ہے کہ ہم مرکزی حکومت سے ایکزی بیشن آرگنائزر، ایگزی بیشن کے مقامات اورایکزی بیشن کے لئے خدمات فراہم کرنے والے
اورپوری طرح انہیں پر انحصار کرنے و الے کاروباریوں کو امداد دینے کے لئے مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
آئی ای آئی اے نے ’ایکزی بیشن ان انڈیا‘کو معاشی امدادی پیکج اور انڈین ایکزی بیشن منیجمنٹ کمپنیوں کو ملک میں پروگرام منعقد کرنے کے لئے دس
فیصد ترغیبات دینے کی درخواست کی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
ایکزی بیشن انڈسٹری کے لئے امدادی پیکج کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS