Image:TimesofIndia

پنا : ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں کورونا وائرس کی سنگینی کے پیش نظر کلکٹر سنجے کمار مشرا نے 15 اپریل کی رات سے 22 اپریل کی صبح تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
کلکٹر مشرا نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ریاستی حکومت کے معدنیات کے وزیر اور ضلع پنا کے کورونا انچارج برجیندر پرتاپ سنگھ کے ساتھ میٹنگ میں لیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں کورونا کیسز کی رفتار بہت تیز اضافہ ہوا ہے۔ کل یہاں کورونا وائرس کے 143 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ یہ ایک دن میں ضلع میں متاثرہ افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ابھی تک ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 1،868 ہے۔ اس میں 1،339 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس وقت ضلع میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 522 ہے۔ ضلع میں کوروناسے متاثر سات مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS