جالندھر میں رات کا کرفیو،امراوتی اور تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن میں توسیع
نئی دہلی:کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 8 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کو ٹیسٹ ، ٹریک اورٹریٹ کی حکمت عملی پر کام کرنے کو کہا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ تفتیش کادائرہ بڑھا کر، کانٹیکٹ ٹریسنگ کوبہتر بنانے اور انفیکشن سے دوچار لوگوں کو ویکسین لگانے سے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان8 ریاستوں میں دہلی اور چنڈی گڑھ کے ساتھ ہریانہ ، آندھرا پردیش ، اڈیشہ ، گوا ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، مہاراشٹر اور پنجاب شامل ہیں ، جہاںکورونا کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ان 8 ریاستوں کے 63 اضلاع تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔کیونکہ ان ریاستوں میں کورونا کی جانچ کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ان میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی تعداد میں نمایاں کمی آ رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یعنی کل جانچ کے مقابلے میں مریضوں کی تعدادلگاتاربڑھ رہی ۔ کووڈسے متاثرہ مریضوں کے روابط کا پتہ لگانے میں بھی کمی آرہی ہے ۔ ان میں سے 9 اضلاع دہلی ، 15 ہریانہ ، آندھراپردیش-اوڈیشہ کے 10 ، ہماچل پردیش کے 9 اور اتراکھنڈکے 7 اضلاع شامل ہیں۔ یہ رجحان گوا کے2 اور چندی گڑھ کے ایک ضلع میں دیکھا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق ہر متاثرہ مریض کے اوسطا 20 قریبی افراد سے رابطے کا پتہ لگانا چاہئے۔ جانچ کے دائرہ میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔مرکزی وزارت صحت کے سکریٹریری راجیش بھوشن اورنیتی آیوگ کے ممبر( صحت)ڈاکٹروی کے پال نے ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، آندھرا پردیش ، گوا اوراڈیشہ کے ساتھ ساتھ مرکزکے زیرانتظام ریاست دہلی اور چنڈی گڑھ کے ہیلتھ سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ ان ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین کا بہتر استعمال کریں اور زیادہ خطرہ والے اضلاع پر توجہ دیں۔دریں اثنا کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے شہر جالندھر میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ یہ کرفیو اگلے حکم تک ہفتہ کو رات11 بجے سے صبح5بجے تک رہے گا، جبکہ امراوتی ، آکولہ، آکوڑ اور مرجیتا پور میں لاک ڈاؤن 8 مارچ تک بڑھا دیاگیا ہے۔ اُدھر تمل ناڈو سرکار نے بھی ریاست میں لاک ڈاؤن میں 31 مارچ تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا :8ریاستوں کو مرکز نے دیا3ٹی پر عمل کا مشورہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS