گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 45.5فیصدی بڑھے کورونا کیس، 21لوگوں کی موت

0

نئی دہلی (ایجنسی) : ہندستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ تین دنوں کے اندر گراوٹ کے بعد ایک بار پھر سے تیزی آئی ہے۔ ہیلتھ منسٹری کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے اندر ملک میں 17,073نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اور 21لوگوں کی موت درج کی گئی ہے۔ ایک دن پہلے کے مقابلے کریں تو نئے کیس کی تعداد 45.5فیصد بڑھی ہے۔ اسی کے ساتھ ایکٹیوں کیس کی تعداد بڑھ کر 94,420ہوگئی ہے۔ ملک کے کیوری کیس کا فیصد 98.57 فیصد ہے۔ کل معاملے میں سے ایکٹیو کیس کا فیصد 0.22فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS