بینگلورو:کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے اور’سیور اکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم-ایس اے آر آئی‘سے متعلق نئے معاملے آنے کی وجہ سے بنگلوروشہری ضلع انتظامیہ نے 364گاؤں کو نگرانی میں رکھا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جی این شیو مورتی نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ 94پنچایتوں کے تحت 364گاؤں میں تین نگرانی ٹیموں کو لگایاگیا ہے۔انہوں نے کہا،’’ہمیں بی بی ایم پی سے گاؤں کے نزدیک وارڈوں میں پرائمری اور سیکنڈری رابطوں کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔‘‘
اس کے علاوہ تین سرویلانس ٹیموں کو نگرانی پر لگایا گیا ہے اور انہیں پرائمری ٹیم کے ساتھ ان گھروں میں روزانہ بھیجا جارہا ہے جہاں کوویڈ 19یا اس سے
جڑی علامات دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا،’’ہر ٹیم روزانہ 60-70گھروں کا دورہ کرےگی۔‘‘
کورونا:بنگلورو میں 364گاؤں نگرانی میں رکھےگئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS