کورونا کا اینٹی جنٹ ٹسٹ۔حیدرآباد میں طویل قطاریں،نتیجہ صرف چند منٹوں میں

    0

      حیدرآباد: حیدرآباد کے  پبلک ہیلتھ سنٹرس پر حکومت کی جانب سے کورونا کے اینٹی جینٹ ٹسٹ کروانے کی سہولت شروع کی گئی ہے جس کے پیش نظرعوام کی طویل قطاریں اس ٹسٹ کو کروانے کیلئے دیکھی جارہی ہیں۔تمام پبلک ہیلت سنٹرس پریہ قطاریں دیکھی جارہی ہیں جہاں یہ معائنے مفت کروانے کی سہولت ہے۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں ہر روز6000ٹسٹ کروائے جارہے ہیں۔بدھ کی صبح کوکٹ پلی پبلک ہیلت سنٹر پر عوام کی قطاردیکھی گئی۔تاہم روزانہ صرف 100افراد کے ہی معائنے کئے جارہے ہیں جس سے یہ افراد جو اپنی باری کے منتظر ہوتے ہیں،مایوسی کے عالم میں وہاں سے روانہ ہورہے ہیں۔ان افراد کا کہنا ہے کہ گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود ان کی باری نہیں آرہی ہے جس سے ان کو مایوسی کا سامنا ہے۔کئی افراد اینی جنٹ ٹسٹ کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں ٹسٹ کا نتیجہ صرف چند منٹوں میں ہی آرہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS