دنیا میں کورونا سے 95.87 لاکھ افراد متاثر، 4.89 لاکھ اموات

    0

    نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95.87 لاکھ اور اس وبا سے 4.89 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 کے اثرات کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے،برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ اموات میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
    ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کے 17296 نئے کیس اور اب انفیکشن کی کل تعداد 490401 ہوگئی ہے۔  کورونا وائرس کی وجہ سے 407 اموات کے ساتھ تعداد اموات 15301 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 189463 فعال معاملے ہیں اور اب تک 285637 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔
    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 586769 افراد کو متاثر ہے اور اس سے 488824 افراد ہلاک ۔ دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 24.22 لاکھ افراد  متاثر ہوئے ہیں اور 124402 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں  12.29 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جب کہ کورونا کے سبب 54971 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ ۔19  وبا پھیلتی جارہی ہے اس کے انفیکشن سے 6.14 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8594 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔   3.10 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے اور 43354 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    پیرو اور چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں 2.69 لاکھ متاثر ہوئے اور 8761 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  چلی میں اب تک  26 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 4903 ہے۔ اسپین آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 2.48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 28330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے۔  2.40 لاکھ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    خلیجی ملک ایران میں،جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 2.16 لاکھ ہوگئی ہے 10103 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو، فرانس  متاثرہ افراد کی تعداد 2.03 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 25060 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    یوروپی ملک فرانس میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی ابتر ہے۔ فرانس میں اب تک 1.98 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29755 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.94 لاکھ افراد متاثر اور 8940 افراد کو ہلاک ہوئے ہیں۔
    ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1.94 لاکھ ہوگئی ہے اور 5046 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 1.93 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 3903 افراد دنیا کو الوداع کہہ ہیں۔ کورونا وبا کا اصل مرکز چین میں اب تک 84701 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 4641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 9726، کناڈا میں 8567، نیدرلینڈ میں 6119، سویڈن میں 5230، ایکواڈور میں 4343، سوئٹزرلینڈ میں 1958، آئرلینڈ میں 1727 اور پرتگال میں 1549 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS