نئی دہلی (ایجنسی) : فیروزآباد پولیس لائن میں تینات کانسٹبل منوج کمار کے ذریعہ میس میں ملنے والے کھانے کی شکایت کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز شوسل میڈیا پر منوج کمار کا ایک ویڈیو وائرل ہواہے۔ جس میں وہ تھالی لئے روتے ہوئے کھانے کی کوالٹی پر ساول اٹھا رہے ہیں۔
'सरकार हमसे 12-12 घंटे काम कराती है और बदले में ऐसा खाना देती है'
– फिरोजाबाद में तैनात UP पुलिस के सिपाही मनोज कुमार के ये आंसू बताने के लिए काफी है कि प्रधानमंत्री 18-18 घंटे किन 2 लोगों के लिए काम कर रहे है और बाकियों का क्या हाल है pic.twitter.com/RdMtxRKsvo
— Indian Youth Congress (@IYC) August 10, 2022
وہیں اب منوج کمار کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھے دھمکی دی جارہی ہے۔
ایک یوٹیوٹ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے منوج کمار نے بتایا کہ میس کا کھانا خراب ملتا ہے، دال میں پانی اور سبزی بیکار ملتی ہے۔ اس طرح کا کھانا ہمیشہ دیا جاتا ہے۔ منوج کمار نے بتایا کہ میں نے کھانا کی کوالٹی کی بات کی لیکن میرے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ جس کے بعد میں اپنے کھانے کی ویڈیو بنایا ٹوئٹر پر شیئر کیا۔