نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جمعہ کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور چار سابق چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز ریمارکس معاملہ میں معروف وکیل پرشانت بھوشن کو سزا سنائی۔
جسٹس ارون مشرا،جسٹس بی آرگوئی اور جسٹس کرشن مراری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپنا حکم سنایا کہ بھوشن کو توہین عدالت کا قصوروار قراردیا جاتا ہے۔ بنچ کی جانب سے جسٹس گوئی نے ایک مختصرحکم سناتے ہوئے کہا ”بھوشن کو توہین عدالت کا مرتکب پایا گیا ہے۔ عدالت 20 اگست کو ان کی سزا سنائے گی“۔
خیال رہے بنچ نے 5 اگست کو اپنا فیصلہ محفوظ کررکھ لیا تھا۔ عدالت نے ٹوئٹر پر بھوشن کے دو توہین آمیزریمارکس پر عدالت نے 9 جولائی کو توہین عدالت کا معاملہ دائر کیا تھا اور 22 جولائی کو انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔ ٹوئٹر نے اس معاملہ سے اپنا دامن بچاتے ہوئے بھوشن کے قابل اعتراض ٹوئٹس کو ہٹادیا تھا اورعدالت سے معافی مانگ لی تھی۔
پرشانت بھوشن عدلیہ پر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کووڈ 19 وبا کے دورمیں مہاجرمزدوروں کی حالت زار سے متعلق درخواستوں پر اعلی عدالت کے فیصلوں پرسخت تنقید کی تھی۔یہ معاملہ 27جون کے اس ٹویٹ سے متعلق ہے جس میں بھوشن نے لکھاتھا”جب مستقبل کا مورخ یہ دیکھنے کیلئے گزشتہ چھ سال پر نظر ڈالے گا کہ کیسے ایمرجنسی کے سرکاری اعلان کے بغیر ہندوستان میں جمہوریت کو کچل دیا گیا تو وہ اس بربادی میں عدالت عظمیٰ کے رول کا خاص ذکر کرے گا اور خاص کر گزشتہ چار چیف جسٹس کے کردارکا“۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
توہین عدالت معاملہ :پرشانت بھوشن قصوروار قرار،20 اگست کو سماعت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS