ہنسی میں عدالت کی توہین کا معاملہ، کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج، جانیں تفصیل

0
Image: The Quint

بھوپال (ایجنسی ):میڈیا کے مطابق پروگرام کے میزبان کپل شرما کیخلاف ریاست مدھیہ پردیش کی شیوپوری عدالت میں آیف آئی آر درج کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پروگرام کی ایک قسط میں کمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے عدالت میں لوگوں کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا جس پر کپل شرما شو کے میکرز پر عدالت کی توہین کا الزام لگایا گیا اور مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے وکیل سریش دھاکڑ نے درج کرایا جن کے مطابق شو کے میزبان کپل شرما اور چینل سونی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایم پی سنگھ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس معاملے کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ دی کپل شرما شو کی جس قسط پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ گزشتہ برس 19 جنوری کو نشر کی گئی تھی جبکہ رواں سال 24 اپریل کو دوبارہ وہی قسط ٹی وی پر دکھائی گئی۔یاد رہے کہ دی کپل شرما شو تقریباً 7 ماہ بند رہنے کے بعد 21 اگست سے دوبارہ بھارتی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ عدالت کی توہین کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کپل شرما ہنسی ہنسی میں بہت سی باتیں کہہ جاتے ہیِں، لیکن انھیں عدالت کا احترام ملحوظ نظر رکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS