وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب سے کچھ گھنٹے قبل ، آج صبح کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے ایک۔ ویڈیو جاری کیا جس میں انہون نے کورونا وائرس کے اس بحران میں کام کر رہے – ڈاکٹروں ، صفائی ملازمین، پولیس اہلکاروں کی جم کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحران کے وقت کانگریس ملک کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
سونیا گاندھی نے کہا ، "اس سے زیادہ حب الوطنی اور کیا ہوسکتی ہے کہ ہم سب مل کر وبائی امراض کا مقابلہ کریں۔ ہمارے ڈاکٹر، طبی عملہ اور رضا کار سکیورٹی کے وسائل کی کمی کے باوجود مریضوں کا علاج کر رہے ہیں ،" سونیا گاندھی نے زور دیتے ہوئے کہا۔ لوگ "لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کریں"۔
سونیا گاندھی کا کہنا ہےکہ ہمارے ڈاکٹرس، طبی اہلکار اور سماجی تنظیمیں، ذاتی سیکورٹی وجوہات کی کمی ہونے کے باوجود علاج کر رہے ہیں۔ پولیس اور جوان پہرہ دےکرلاک ڈاون کے ضوابط پر عمل کروا رہے ہیں۔ صفائی ملازمین اس مشکل وقت میں بھی وسائل کی کمی کے بعد بھی انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کےلئے مسلسل صفائی بنائے ہوئے ہیں۔ سرکاری افسر بھی 24 گھنٹے اس وائرس پر قابو پانے اور لوگوں تک سہولیات پہنچانے کےلئے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن آپ کے اور ہمارے تعاون کے بغیر ان کی لڑائی کمزور پڑسکتی ہے اور ہمیں ایسا نہیں ہونے دینا ہے۔ ہمیں ان سبھی کو عزت دینی ہے۔ کئی مقامات پر ڈاکٹرس کےساتھ غلط برتاو کی خبریں آرہی ہیں، یہ بہت غلط ہے۔ کیونکہ ہماری تہذیب و ثقافت ایسی نہیں ہے۔ ہمیں ان سبھی کا تعاون اورحمایت کرنی چاہئے