جمہوریت کو بچانے کے لئے کانگریس پیر کو راج بھونوں کے باہر مظاہرہ کرے گی:اجے ماکن

0

جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اجے ماکن نے کہا ہے کہ راجستھان میں جمہوریت کو بچانے کے لئے پیرکو ملک کی تمام ریاستوں میں کانگریس کارکنوں کے ذریعہ راج بھونوں کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔
ماکن نے آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں جمہوری طریقے سے منتخ بکی گئی حکومت کے ذریعہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو گورنر کے ذریعہ نظرانداز کرنا آئین کے منافی ہے۔
گورنر مرکزی حکومت کے دباؤ میں کابینہ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز کے باوجود اجلاس نہیں بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
ماکن نے کہا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر عدالت کو چیلنج کرنے والا معاملہ بھی ملک میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے فیصلے کا جائزہ عدالت کر سکتی ہے لیکن عدالت نوٹس کی کارروائی روک نہیں سکتی ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) اوروزیراعظم نریندر مودی پرالزام لگایا کہ ایک طرف تو ملک میں خوفناک کورونا انفیکشن کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے، دوسری طرف چین ہمارے ملک کی سرزمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ لیکن وزیر اعظم چین سے لڑنے کے بجائے کانگریس سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مسٹر مودی ملک میں جمہوری طور پر منتخبہ حکومتوں کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں اور بہت کو سر عام قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے ملک کے عوام سے بھی سوالات کئے ہیں۔
کیا بی جے پی کا جمہوریت اور ملک کے آئین پر حملہ قابل قبول ہے؟کیاراجستھان میں ریفرنڈم کافیصلہ ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کریں گے یادہلی میں بیٹھی مرکزی حکومت ؟کیا بی جے پی کے اس قسم کے اقدام سے مقننہ اور عدلیہ کے مابین تنازعہ پیدا نہیں ہوا۔؟
ماکن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے ہفتہ کو کانگریس پارٹی کے ذریعہ ملک بھر میں گورنر کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک میمورنڈم دیا جائے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS