منی پور میں مکمل لاک ڈاون نافذ

0

منی پور میں کورونا کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔اس درمیان وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کے پورے علاقہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تھاوپل اور جیریبم اضلاع میں کورونا انفکشن کے معاملوں میں جس طرح تیزی آرہی ہے اس سے یہاں کمیونٹی پھیلاو کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو سکریٹریٹ کے کامن کنٹرول روم میں کا م کررہے ایک شخص کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد پورے علاقہ کو سینیٹائز کیا گیا۔متاثرہ شخص کے رابطہ میں آنے والوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سکریٹریٹ کے سبھی اسٹاف کی کورونا جانچ کرائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ اے بیرین نے سوشل نیٹ ورک پیج پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ کووڈ-19  ریاست مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں مکمل لاکڈاون کو سختی سے نافذ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج،آسام رائفلز ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے جوان بھی کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ابھی تک سی آر پی ایف کے 63،آسام رائفلز کے 45،بارڈر سیکوریٹی فورس کے 15 اور فوج کے 12 جوان کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
منی پور مین اب تک کورونا انفکشن کے 2176 معاملے سامنے آئے ہیں اور 1520 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ابھی یہاں 656 سرگرم معاملے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS